طویل عرصے بعد مفتی منیب کی چھٹی:مولانا خبیر آزاد رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین تعینات

04:59 PM, 30 Dec, 2020

نیا دور
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے کئی برسوں کے بعد بالاخر مفتی منیب الرحمن کی بطور چئیرمین رویت ہلال کمیٹی چھٹی کر دی گئی۔ مولانا عبدالخبیر آزادمرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

نئی کمیٹی فارمیشن کے مطابق 19رکنی کمیٹی میں  ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،علامہ محمد حسین اکبر،مولانا فضل الرحیم، مفتی اقبال چشتی ،ڈاکٹر مفتی علی اصغر،مفتی فیصل احمد،سید علی کرارنقوی اور مفتی یوسف کشمیری شامل ہیں۔ حافظ عبدالغفور،مفتی فضل جمیل رضوی،مفتی قاری میراللہ بھی 19رکنی کمیٹی میں شامل۔ صاحبزادہ حبیب اللہ چشتی ،مفتی ضمیر ساجد بھی 19 رکنی کمیٹی کا حصہ ہونگے
کمیٹی میں سپارکو،محکمہ موسمیات، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت مذہبی امور کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
مزیدخبریں