این اے-130: نواز شریف کے لاہور سےکاغذات نامزدگی منظور

الیکشن کمیشن نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔130 سے مسلم لیگ ن قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ اسی حلقے سے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔

05:50 PM, 30 Dec, 2023

نیا دور

مسلم لیگ ن قائد نواز شریف کے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔130 سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔130 سے مسلم لیگ ن قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظورکردیے گئے جبکہ اسی حلقے سے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

این اے-130 سے نواز شریف کےکاغذات نامزدگی پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔

دوسری جانب این اے۔130 سے تحریک انصاف کی سینئر رہنما یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے تمام حلقوں سے جبکہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 کے   کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔

مریم نواز نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 119 اور این اے 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 159، پی پی 160 اور پی پی 165 سے بھی مریم نواز نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے سرگودھا کے ایک حلقے پی پی 80 سے بھی کاغذات جمع کروائے تھے۔

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے  این اے 242 ضلع کیماڑی سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی اور ریٹرننگ افسر نے آج تک کے لیے شہباز شریف کے کاغذات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزیدخبریں