باجوڑ کی طالبہ نے تاریخ میں پہلی بار فزکس میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

04:03 PM, 30 Jan, 2020

نیا دور
باجوڑ سے تعلق رکھنے والی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کی طالبہ فاطمہ اقبال دختر ڈاکٹر اقبال فزکس میں گولڈ میڈل کی حقدار قرار پائی ہیں۔

باجوڑ کی تحصیل خار کی رہائشی فاطمہ اقبال نے گزشتہ روز اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں منعقدہ کانووکیشن کے موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان سے گولڈ میڈل اور ڈگری وصول کی۔

https://twitter.com/BilalYasirBjr/status/1222861960531890176?s=20

فاطمہ اقبال نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی شفقت اور اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے تعلیم کے میدان میں ملک و قوم کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب باجوڑ کے سماجی اور عوامی حلقوں نے فاطمہ اقبال کی شاندار کامیابی پر ان کے والدین کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ کم وسائل کے باوجود بھی باجوڑ جیسے پسماندہ علاقے کی بیٹی کا یہ اعزاز اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہاں کی بچیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

باجوڑ کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کم توجہ اور خواتین کیلئے معیاری تعلیمی اداروں کے نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی بچیاں اپنی صلاحیتوں کا لوہا نہیں منوا سکتی ہیں۔
مزیدخبریں