خانیوال میں شہید ہونے والے ڈائریکٹر آئی ایس آئی اور انسپکٹر کے مبینہ قاتل نے خودکشی کرلی

02:44 PM, 30 Jan, 2023

نیا دور
خانیوال میں ڈائریکٹر آئی ایس آئی اور انسپکٹر کے مبینہ قاتل نے خودکشی کرلی۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق تھل کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم نے خود کو گولی ماری۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے دوران ملزم نے خودکو گولی مار کر ہلاک کر لیا، ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو گولی ماری۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے دو ہفتے قبل خانیوال میں ڈائریکٹر آئی ایس آئی نوید صادق اور انسپکٹرناصرحسین کوشہید کیا تھا۔

خیال رہے کہ آئی ایس آئی کے سی ٹی ڈی ونگ کے سربراہ شہید اہلکارنوید صادق کو ملک دشمن عناصر کے خلاف ان کی بہادری اور جرات کے اعتراف میں 23 مارچ 2021 کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا تھا۔

انہوں نے 2002 میں سب انسپکٹر کے طور پر پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی۔ 2009 میں اعلیٰ سطح کے امتحان میں شرکت کے بعد ان کی تقرری اہم انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کی گئی۔

اپنے دور میں انہوں نے جاسوسی ایجنسی کے اہلکار نے کالعدم تنظیموں کے اہم نیٹ ورکس کو بے نقاب کیا۔ مہینوں کی کوششوں کے بعد انہوں نے داعش کی اعلیٰ کمان تک رسائی حاصل کی۔ انہوں نے فیصل آباد میں چھاپہ مار کر دہشت گردوں کے گھات لگانے کی جگہ تلاش کرنے کے بعد انہیں بے اثر کر دیا۔

نوید صادق کو خانیوال میں ایسے وقت میں شہید کیا گیا جب وہ افغانستان سے سرگرم کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے مشن پر تھے۔
مزیدخبریں