ملکی معیشت، غریب عوام اور پاکستان تحریک انصاف کا ایک سال

03:25 PM, 30 Jul, 2019

نیا دور

کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک پر سٹی تھانے کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ بچوں اور خواتین سمیت 20 زخمی ہوگئے ہیں۔


پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کرکے اسے پولیس موبائل کے قریب کھڑا کیا گیا تھا۔


ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکے میں پولیس کی گاڑی ہی ہدف تھی  جب کہ اس میں قریب کھڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔


انہوں نے بتایا کہ  دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او بھی زخمی ہوئے جو کہ ٹراما سینٹر میں زیرعلاج ہیں۔


ایم ایس سول اسپتال کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 20 زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔

مزیدخبریں