حکومت کا عید قرباں پر عوام کی قربانی کا پروگرام؟: پٹرول 7 روپے، ڈیزل 10 روپے مہنگا کرنے کی سفارش

07:52 AM, 30 Jul, 2020

نیا دور

یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے لیے پیٹرولیم ڈویژن نے سمری وزارت خزانہ کو بجھوادی ہے۔


ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کو بجھوائی گئی سمری میں 7 روپے اضافے سے پیٹرول کی نئی قیمت 107روپے 11 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے اضافے سے نئی قیمت 110 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 6 روپے اضافے سے مٹی کے تیل نئی قیمت 65 روپے 32 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 21 پیسے اضافے سے 62 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

28 جولائی کو ہونے والے ایک اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مہینے کے بجائے پر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دی گئی تھی۔ تاہم  ای سی سی اعلامیے کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد فیصلے کا اطلاق 15 اگست سے ہوگا۔ یعنی اس قیمت میں مزید اضافہ یا کمی 15 اگست سے  متوقع ہے۔

مزیدخبریں