تاہم اب نئی پیش رفت کے مطابق سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو سشانت کی موت کے ساتھ جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ اوراس حوالے سے سُشانت سنگھ راجپوت کے والد نے پٹنہ میں ریا چکرورتی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔
یوگیندر روی نے بتایا کہ سُشانت کے والد نے ایف آئی آر میں ریا چکرورتی کے خلاف ’سُشانت سے پیسے اینٹھنے اور انھیں خودکشی پر آمادہ کرنے‘ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اطلاع ہے کہ پٹنہ پولیس کی ایک ٹیم اس سلسلے میں ممبئی بھی گئی ہے.
ریا کے خلاف ایف آئی آر سُشانت کے والد کے کے سنگھ نے 25 جولائی کو درج کروائی تھی۔