’’عنقریب وزیراعظم عمران خان کے خلاف نئے کیسز سامنے آنے والے ہیں، عدالت سے نااہل کروایا جا سکتا ہے‘‘

10:29 AM, 30 Jul, 2020

نیا دور
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عدالت سے نااہل کروایا جا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عنقریب وزیراعظم عمران خان کے خلاف نئے کیسز سامنے آنے والے ہیں۔

سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ عمران خان کو عدالت کے ذریعے نااہل قرار کروایا جا سکتا ہے۔

ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل پر بات کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ایف اے ٹی ایف کا بل پاس کروانا حکومت کے لیے مشکل ہوگا کیونکہ اپوزیشن کے نمبرز زیادہ ہیں۔
مزیدخبریں