ٹِک ٹَاک سٹارز ٹک ٹاک سے ماہانہ کتنا کما رہے ہیں؟

03:05 PM, 30 Jul, 2020

جنید چیمہ
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ ٹک ٹاک کا جادو اس وقت دنیا بھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کی تعداد میں  دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں اسے استعمال کرنے والوں کی تعداد دو ملین سے بھی تجاوز کر گی ہے۔

اکثر لوگ اس تجسس کا شکار نظر آتے ہیں کہ کیا لوگ ٹک ٹاک پر ویڈیوصرف  مشہور ہونے کے لیے بناتے ہیں یا یہ ان کے لیے کمائی کا ذریعہ بھی ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ جی ہاں بہت سارے نامور ٹک ٹاک سٹارز اس ایپ کے ذریعے لاکھوں روپے ماہانہ کما رہے ہیں۔
مگر یہاں  یہ بات واضع ہونی چاہیے کہ یہ پیسے یوٹیوب کی طرع براہ راست ٹک ٹاک فراہم نہیں کرتا بلکہ مختلف نامور برانڈز اپنی اشیاء کی تشہیرکے لیے مشہور ٹک ٹاکرز کو ویڈیوز بنانے کی مد میں مہیا کرتے ہیں۔ چونکہ ان ٹک ٹاکرز کو ہزاروں  لوگ فالو کرتے ہیں اور لاکھوں لوگ ان کی بنائی ہوئی ویڈیوز کو دیکھتے ہیں اس لیے اب ٹک ٹاک کسی بھی شے کی تشہیر کا مناسب  ذریعہ تصور کیا جانے لگا ہے۔

اب اگر پاکستان میں مشہور ٹک ٹاک سٹارز کی بات کی جائے جو ٹک ٹاک سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں روپے ماہانہ کما رہے ہیں تو ان میں اریقا حق ،جنت مرزا ، شیری اور مشال بٹ ، ایمن زمان اور مجتبی لاکھانی خاص طور پر قابل  ذکر ہیں۔ یہ لوگ مختلف نامور برانڈذ کے ساتھ منسلک ہیں اور ان کی اشیاء کی تشہیر کی مد میں لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ اب اگر فرداً فرداً ان کی کمائی کی بات کی جاے تو وہ کچھ اس طرح ہے۔
سب سے پہلے بات کرتے ہیں نوجوان اور خوبصورت ٹک ٹاکر اریقا حق کی جو ٹک ٹاک سے دو لاکھ روپے ماہانہ باآسانی کما رہی ہیں۔ اس بات کا اظہار انہوں نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹک ٹاک سے ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے ماہانہ کما رہی ہیں اور یہ اس بات  پر  منحصر ہے کہ وہ کتنی ویڈیوز  با آسانی بنا سکتی ہیں۔ مزید یہ کہ اب اریقا حق نے اداکاری میں بھی باقائدہ قدم رکھ دیے ہیں اور ان کو  عاصم اظہر کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے "تم تم" میں اداکاری کہ جلوے بکھیرتے دیکھا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اسی طرح اگر ٹک ٹاک پر موجود جوڑوں کی بات کی جائے تو سب سے پہلے ذکر کرتے ہیں شیری اور مشال بٹ کا جو کہ رشتے میں  بہن بھائی اور پیشہ کے لحاض سے گلوکار ہیں۔ اگر ان کی ٹک ٹاک کمائی کی بات کی جاے تو ان کے مطابق وہ دونوں مہینے کا چار لاکھ کما لیتے ہیں۔ اور انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ نامور برانڈز تو انہیں صرف 15 سیکنڈ کی ویڈیو بنانے کا 1 لاکھ تک بھی دینے کو تیار ہوتے ہیں۔
اسی طرع ایمان اور مجتبی ایک اور جوڑا بھی ہی جو ٹک ٹاک سے لاکھوں کما رہا ہے۔ ان کی حال ہی میں منگنی ہوئی ہے اور جلد شادی کہ بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ ایمان اور مجتبی کے مطابق ایک موبائل فون بنانے کا برانڈ انہیں ایک پروموشن ویڈیو کے 1 لاکھ 60 ہزار روپے مہیا کرتا ہے۔ مجتبی کا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ان کی آمدن کا واحد ذریعہ نہیں۔ ان کا اپنا گاڑیوں کا شو روم ہے۔ جبکہ ایمان مستقبل میں اداکاری کرنا چاہتی ہیں۔

اور آخر میں میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں ٹک ٹاک نا صرف نیا ٹیلنٹ سامنے لایا ہے اور لوگوں کی تفریح کا ذریعہ بنا ہے بلکہ بہت سے لوگ اس سے مالی فائدہ بھی حاصل کر رہے ہیں۔ لہذا حکومت پاکستان کو اس سے متعلق کوئی بھی بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے ان تمام موثر پہلووں کا بغور جاہزہ لینا چاہیے۔ اور اس سے منسلک منفی پہلوں کا سدباب کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنے چاہیں
مزیدخبریں