اسلام آباد چڑیا گھر میں شیر کی بری حالت: ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا احتجاج

اسلام آباد چڑیا گھر میں شیر کی بری حالت: ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا احتجاج
ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر پاکستان کی جانب سے اسلام آباد چڑیا گھر میں موجود شیر کی بری حالت اور برے برتاؤ کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔  اپنے بیان میں تنظیم نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے روا رکھے جانے والی لا پرواہی اور غفلت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے  اپنے بیان میں اسلام آباد وائلڈ لائف میجمنٹ  بورڈ  سے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی اس بورڈ کی رکنیت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی ہے بورڈ اس حوالے سے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جس طرح سے ویڈیوز سامنے آئیں ہیں۔ اور جو جانور کی حالت دیکھی گئی ہے یہ شرمناک ہے اور اسکی روک تھام کے لئے فوری طور پر عمل کیا جانا چاہئے۔