تفصیلات کے مطابق عمیر رانا ایل جی ایس لاہور میں ڈرامہ کی تعلیم دیتے ہیں۔ ان پر الزام عائد کرنے والی متعدد طالبات نے کہا ہے کہ عمیر رانا نے ڈرامہ کلاس پریکٹس کے دوران اپنی معیوب باڈی لینگوئج، دیکھنے کے گھن انگیز انداز اور جنسی ترغیبات پر مبنی غیر مناسب میسجز بھیجے۔
عمیر رانا کی بیوی مائرہ رانا بھی ایل جی ایس انتظامیہ میں کام کرتی ہیں ان طالبات نے انکے حوالے سے دعوی' کیا ہے کہ جب بھی وہ ان کے پاس انکے شوہر اور ایک سکول ٹیچر کی درخواست بطور انتظامیہ لے کر گئیں تو انہوں نے اس سب کو انکے مختص لباسوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے انکو ڈانٹ ڈپٹ کی۔
طالبات نے بتایا کہ مائرہ رانا نے انہیں آئندہ کوئی ایسی شکایت انکے پاس نہ لانے کو کہا۔ مجموعی طور پر ان پر اپنے شوہر کے جرم کو چھپانے اور بطور ایل جی ایس انتظامیہ کے فرد کے اپنے ادارے کے ملازم استاد کے غیر مناسب رویئے کی اعانت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
طالبات کی جانب سے میسجز کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔
بی بی سی نے ایل جی ایس جنسی حراسگی کیس کے حوالے سے لکھا کہ جب مائرہ رانا سے موقف جاننے کی کاوشش کی گئی تو جواب موصول نہیں ہوا۔ جب کہ نیا دور کی ایسی کوششیں بھی بار آور ثابت نہیں ہوئیں۔