پاک فوج میں نئی تاریخ رقم: خاتون افسر پہلی مرتبہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تعینات

01:22 PM, 30 Jun, 2020

نیا دور
پاک فوج میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک خاتون افسر کو پہلی مرتبہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی میڈیکل کور سے وابستہ میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نگار جوہر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر ہیں، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات کیا گیا ہے۔ اس طرح وہ پاک فوج کی تاریخ کی پہلی تھری اسٹار افسر ہونے کے ساتھ ساتھ سرجن جنرل کے عہدے پر کام کرنے والی پہلی خاتون افسر بھی بن گئیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے پنج پیر سے ہے اور وہ اس وقت کمانڈنٹ ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
مزیدخبریں