پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی، جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہوگا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ فیصلے میں کئی خامیاں ہیں، لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ فیصلے میں خامیوں کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1542437419122917377
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ' اس فیصلے میں قانونی ابہام: ایک طرف حکم کہ یہ الیکشن درست نہیں تھا اور اسے کالعدم قرار دے دیا اور دوسری طرف اسی غلط الیکشن کے نتیجے میں بننے والے وزیراعلی حمزہ کو کام جاری رکھنے کا کہا جا رہا ہے، اس فیصلے کے بعد اور خرابی ہو گی۔ غلط پر اور غلط ہوگا۔ ایک ہی حل ہے نیا جنرل الیکشن۔
https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1542438758360182784
دوسری جانب عدالتی فیصلے کو پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے آئین اور قانون کی جیت قرار دیا ہے۔
https://twitter.com/reema_omer/status/1542445941013331969
https://twitter.com/FarrukhHabibISF/status/1542442795784294400
پی ٹی آئی کے صحافی صدیق جان نے کہا کہ 'تحریری فیصلہ پڑھنے کے بعد میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ حمزہ شہباز کے خلاف ہرگز نہیں ہے،
پی ٹی آئی کو زیادہ جشن منانے کی ضرورت نہیں ہے، یہ فیصلہ حمزہ شہباز کے حق میں ہے۔'
https://twitter.com/SdqJaan/status/1542437690976612352
صحافی عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ فیصلے کی تفصیل میں حمزہ شہباز کی واپسی کے امکانات ہیں۔ تحریک انصاف اور ق لیگ کو کامیابی کے لیے کافی زور لگانا پڑےگا۔
https://twitter.com/ImranRiazKhan/status/1542440442356273153
صحافی بلال غوری نے کہا کہ ' حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلی انتخاب پر سوالات اٹھ رہے تھے ،اب عدالتی فیصلے کے بعد وہ شفاف انداز میں دوبارہ وزیراعلی بن جائیں گے اور یہ تاثر بھی زائل ہو جائے گا کہ عدالتوں سے تحریک انصاف کو انصاف نہیں ملتا۔بس اتنی سی بات پہ اگر پی ٹی آئی کے کارکن جشن منانا چاہتے ہیں تو جی بسم اللہ'
https://twitter.com/mbilalghauri/status/1542441161935261702
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لی ہیں۔