نامعلوم نمبروں سے امیدواروں کو فون آئے کہ آپ نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ نہیں لینے، عمران خان

01:44 PM, 30 Jun, 2022

نیا دور
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اب خود نامعلوم ٹیلی فونز کالز اور مداخلت کا ذکر کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ امیدواروں کو ٹیلی فون کرکے کہا گیا کہ آپ نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ نہیں لینے۔

آج ایک تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن جو حرکتیں کر رہا ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔ ہماری باتیں چھوڑیں حکومت کے اپنے اتحادی جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم حالیہ سندھ الیکشن کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ الیکشن میں کئی امیدواروں کو بلا مقابلہ ہی جتوا دیا گیا۔ ان الیکشن میں پولیس کا بھرپور استعمال کیا گیا۔ لوگوں کو گھروں سے اٹھا لیا گیا۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور حکومت میں ایسا کیا تھا تو بہت شور مچا تھا لیکن اس بار تو اور زیادہ یہ کام کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/Aaj_Urdu/status/1542499857335586817?s=20&t=5ZVaEZo_ZnvYqRR5swPyHA

ان کا کہنا تھا کہ اب 17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں جو ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں، اس میں جس لیول کی مداخلت کی جا رہی ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ امیدواروں کو نامعلوم کالیں آئیں کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ نہ لئے جائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں لوگوں کو ٹکٹیں دینے کیلئے انٹرویو کر رہا تھا کہ اس دوران دو امیدواروں نے بتایا کہ ہمیں فون کرکے پریشرائز کیا جا رہا ہے کہ آپ نے عمران خان سے ٹکٹیں نہیں لینی ہیں۔
مزیدخبریں