کرونا وائرس کی وبا،وفاقی وزیر نے اپنی ہی حکومت کا پول کھول دیا

07:41 AM, 30 Mar, 2020

نیا دور

کرونا وائرس کی وبا نے جب سے پاکستان کو اپنے نرغے میں لیا ہے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔ لیکن اب معاملہ مزید سنجیدہ ہوچکا ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزیر  برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی بول پڑے ہیں۔ فواد چوہدری نے کررونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کو مبارک باد پیش کی جبکہ اپنی ہی حکومت کی ناقص کارکردگی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔


وفاقی وزیر فواد چوہدری  نے ایک ٹی وی پروگرام میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے  حکومتوں کی حکمت عملی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کررونا سے نمٹنے کے لیے کچھ صوبائی حکومتوں نے فعال کردار ادا کیا اور کچھ نے نہیں، اس معاملے میں سندھ حکومت سب سے زیادہ  متحرک رہی ہے۔فواد چوہدری نے سندھ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ نے کررونا سے نمٹنے کے بہت اچھے اقدامات کئے ہیں جس کے لیے وہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جناب سے کوارڈینیشن کی کمی تھی اور تفاتن بارڈر پر مینجمنٹ صحیح طریقے سے نہیں ہو پائی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق اقدامات کے سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ اس پر  پنجاب حکومت ہی سے پوچھیں وہی اس کا جواب دیں گی۔
مزیدخبریں