میر شکیل الرحمان نیب کی حراست میں ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر الزام ہے کہ وہ اس گرفتاری کا محرک ہے۔ تاہم اب اس حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ جیو سے وابسطہ سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جنگ گروپ کے اخبار دی نیوز کے انچارج انویسٹیگیشن سیل اور سینیئر صحافی انصار عباسی سے خوش نہیں تھے اور انہیں نوکری سے نکلوانا چاہتے تھے۔
https://twitter.com/arshad_Geo/status/1244257623937093633
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک اعلیٰ ترین شخصیت سے میر شکیل الرحمان کو فون کرایا جس نے میر شکیل کو انصار عباسی کو اس دن رات 9 بجے سے پہلے نوکری سے برخواست کرنے پر زور دیا جس پر میر شکیل الرحمان نے صاف انکار کردیا۔
قیاس یہ ہے کہ ارشد وحید چوہدری کی یہ ٹویٹ میر شکیل الرحمان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کی وجوہات کو واضح کر رہی ہے۔