میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ کرونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں۔ کچھ ڈرگس کا اگلے ہفتے سے کلینکل ٹرائل شروع کر دیا جائے گا، پاکستان میں کرونا کی ساخت سے متعلق 10 روز میں اندازہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا پر اگر قابو پانا ہے تو زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 30 مارچ تک کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1625 ہو گئی ہے جبکہ وائرس سے 20 افراد جاں بحق اور 28 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وفاقی وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پنجاب میں 593، سندھ میں 508، بلوچستان میں 144، خیبر پختونخوا میں 195، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد میں 51 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 مریض زیر علاج ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی ہے اور 28 صحت یاب ہو چکے ہیں۔