انہوں نے کہا کہ جب سے انکی شادی ہوئی ہے شوہر کا رویہ پرتشدد ہے۔ حتیٰ کہ انکی ایک سالہ بیٹی کو بھی زبردستی شراب پلاتا ہے۔ انکا شوہر دبئی میں مقیم ہے اور عرصہ سے بھارت نہیں آیا ہے۔ اب وہ انکو نان نفقہ بھی نہیں فراہم کرتا ۔
انہوں نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہےکہ انکے شوہر نے انہیں مجبوری کے عالم میں شراب پینے پر مجبور کیا۔ جبکہ انہوں نے شراب کے خالی کین انکی بیٹی کو کھیلنے کے لیئے دیئے کہ وہ اپنے کھلونوں کی بجائے ان کینز کے ساتھ کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دبئی بھی گئیں جہاں انکے ساتھ تشدد کا سلسلہ نہ رک سکا اور انکے شوہر نے انکے سسرال کے اکسانے پر ان پر تشدد کیا۔
یاد رہے کہ خاتون کی شادی انکے متشدد شوہر کے ساتھ 2016 میں ہوئی۔ 2017 میں وہ دبئی گئیں جہاں سے انہوں نے اس سال واپسی کی تھی جبکہ انکے شوہر اور سسرال انہیں ان کے والدین کے گھر چھوڑ کر انہیں خبر دیئے بغیر اچانک دبئی بھاگ گئے۔