تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے یوم پاکستان پر مبارک باد دینے پر بھارتی وزیر اعظم کو جوابی خط لکھ کر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خط میں وزیر اعظم نے کہا پاکستان کی حکومت اور عوام بھارت سے پُر امن تعلقات چاہتے ہیں، جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لیے تمام تنازعات کا حل ضروری ہے.
وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ میں کرونا وبا کے خلاف بھارت کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کرتا ہوں۔
نریندر مودی نے لکھا تھا کہ ہم پاکستان کے عوام کے ساتھ خوش گوار تعلقات چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اعتماد پر مبنی دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ماحول اہم ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ کرونا چیلنج سے نمٹنے پر آپ کو اور پاکستانی عوام کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہو