میگا کرپشن سکینڈل کا مرکزی ملزم مظہر عباس گرفتار

میگا کرپشن سکینڈل کا مرکزی ملزم مظہر عباس گرفتار
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن سکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ملزم پر سرکاری آٹے کی خرد برد اور کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

محکمہ  اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم نے 3 سال میں 2 ارب روپے کی کرپشن کی۔ ملزم کو روزانہ 2 سے 5 ہزار  آٹے کےتھیلے ملتے تھے۔ 645 روپے والا آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں فروخت کرتا رہا۔ ملزم نے روزانہ 10 سے 25 لاکھ روپے کی کرپشن کی۔



اینٹی کرپشن ملتان  نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا جبکہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔ ملزم مظہر عباس کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین ٹاسک فورس برائے خوراک بنا رکھا تھا جبکہ ملزم سابق ایم این اے زین قریشی کا فرنٹ مین تھا۔

فلور ملز مالکان کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے اینٹی کرپشن کیس کو بھجوایا تھا۔ اینٹی کرپشن ملتان نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت سے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ جبکہ مقدمہ میں ڈی ایف سی احمد جاوید ۔اور سینئر کلرک محمد طارق خان کے کردار کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔