آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکریٹری جنرل مہرین آدم ملک نے وضاحتی بیان میں کہا کہ پرویز مشرف سے متعلق گمراہ کن افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف بالکل ٹھیک ہیں اور دبئی میں زیر علاج ہیں، تمام خیرخواہ پرویز مشرف کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں۔
یاد رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف ر سنگین غداری کے مقدمات چل رہے ہیں جن میں وہ مطلوب ہیں۔ تاہم گذشتہ دور حکومت میں سابق صدر کو علاج کی غرض سے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد سے وہ عدالت کی جانب سے بارہا طلب کیے جانے کے باوجود تاحال وطن واپس نہیں آئے۔