بھول بھلیاں 2 کی شاندار کامیابی نے بالی وڈ پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے

07:10 PM, 30 May, 2022

نیا دور
بھلا یہ کون کہہ رہا تھا کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری ختم ہوگئی؟ کون کہہ رہا تھا کہ ساؤتھ انڈین موویز بالی وڈ کو کھا گئیں اور اب بولی وڈ کی کہانی ٹائیں ٹائیں فِش ہوچکی ہے؟ اب یہ سب لوگ کہاں غائب ہوگئے؟

کیونکہ بھول بھلیاں 2 کی شاندار کامیابی نے ایسا کہنےوالے تمام لوگوں اور بے جا تنقید کرنے والوں کے منہ بد کر دئیے ہیں۔ میڈیا اب منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔ مگر جو شخص بالی وڈ کو بچانے آیا ہے بلکہ اکیلا ہی بچا کر لے گیا ہے، وہ ہے کارتک آریان۔

جی ہاں! وہی کارتک آریان جنہیں کرن جوہر کی فلم دوستانہ 2 سے نکالے جانے کے بعد میڈیا نان پروفیشنل کہہ رہا تھا۔ اور آج وہی میڈیا انہیں نجات دہندہ کا خطاب دے رہا ہے۔ بھول بھلیاں 2 کے سپر ڈپر ہٹ ہونے کے بعد کارتک آریان بالی وڈ کے لیے نئی امید بن کر سامنے آئے ہیں۔

اصل میں ساؤتھ فلمز جیسے پُشپا، آر آر آر اور کے جی ایف کی شاندار کامیابی کے بعد Critics تو بالی وڈ کو اپنی طرف سے ختم کیے بیٹھے تھے۔ مگر کارتک آریان نے ان سب کی بولتی بند کر دی۔

کارتک آریان کی بھول بھلیاں 2 نے ان کی سابقہ فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے اور اب وہ اس فلم کی کامیابی کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ وہ سپر ہیرو بن کے سامنے آئے ہیں۔ بالی وڈ کے ڈائون فال کے بعد جہاں ساؤتھ کی فلموں کے مقابلے میں ہندی فلمیں بہت ہی برا پرفارم کر رہی تھیں، وہیں کارتک گیم چینجر بن کے ابھرے ہیں۔

اصل میں بالی وڈ کی ایک کے بعد ایک فلم فلاپ  ہوئی۔ مگر فلموں کا فلاپ ہونا شاید اتنی بڑی بات نہیں تھی۔ اصل خطرناک بات یہ تھی کہ کوئی بھی فلم سے 25، تیس کروڑ سے زیادہ نہیں کما پا رہی تھی۔

اور یہ بات کوئی عام ایکٹرز کی  فلموں کی نہیں ہو رہی بلکہ اے لسٹ اسٹارز کی ہو رہی ہے۔ مثال کے طور پر اجے دیوگن، شاہد کپور، ٹائیگر شروف اور رنویر سنگھ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی گڑبڑ ضرور تھی۔ کچھ تو تھا جسے ٹھیک کیا جانا تھا۔

مگر پھر کارتک آریان نے بالی وڈ کی اس ڈوبتی نَیا کو بھنور سے نکال لیا۔ اور کیا کمال طریقے سے نکالا۔ اس لیے انہیں کریڈٹ دینا تو بنتا ہے کیونکہ وہ بالی وڈ میں بہار واپس لائے ہیں۔ اور یہ دروغ گوئی ہرگز نہیں ہے کیونکہ ساؤتھ فلموں کی کامیابی کے بعد لوگوں نے تو یہاں تک سوچنا شروع کر دیا تھا کہ اب بالی وڈ کا کیا ہوگا؟

اس دوران کارتک کی فلم آتی ہے اور ایک کامیاب بن جاتی ہے اور لوگ سُکھ کا سانس لیتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگوں کی اس بات میں بھی وزن ہے کہ کارتک آریان کے لیے نجات دہندہ کا لفظ استعمال کرنا ٹھیک نہیں کیونکہ بالی وڈ ختم تھوڑی ہوئی تھی۔

بھلے میڈیا کی نظروں میں تب بالی وڈ ختم ہو گیا ہو مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک برا وقت تھا اور بس۔ اگر بالی وڈ فلمیں بڑی زبردست ہونے کے باوجود فلاپ ہو رہی ہوتیں تو پھر تھی جناب خطرے کی بات۔

حقیقت تو یہ ہے کہ سوائے جرسی کے کوئی بھی فلم اچھی نہیں تھی۔ اور یہ جرسی بے چاری دوسری وجوہات کی وجہ سے  ناکام ہوئی تھی اور بنیادی وجہ تھی فلم کے جی ایف کا بخا۔ اسی لیے فلمیں صرف اور صرف برے کانٹینٹ کی وجہ سے فیل ہوئیں۔

یا یوں کہیں کہ فلمیں نہیں بلکہ برا کانٹینٹ فیل ہوا ہے۔اور  شرط لگا لیجیئے یہ کووڈ آنے سے پہلے بھی فیل ہو جاتا  جناب۔ خیر کارتک آریان نے میلہ لوٹ لیا ہے۔ اور انہیں  بھول بھلیاں 2 کو ہٹ کرانے اور بالی وڈ میں ایک نئی جان ڈالنے کا کریڈٹ دینا بنتا ہے۔
مزیدخبریں