نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ کو اظہار رائے کی آزادی ہے وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں لیکن حقیقت یہ کہ جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے ن لیگ کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان نے جو کچھ کہا وہ ان کی اپنی رائے ہے لیکن یہ بات حقیقت کے برعکس ہے کہ نوازشریف کو آزادی مارچ کے دباؤ میں آکر ضمانت دی گئی۔
ن لیگی رہنما نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومتی کی بد قسمتی یہ ہے کہ مکمل تعاون کے باوجود یہ حکومت کچھ نہیں کر پا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مائنس ون یا مائنس آل پر یقین نہیں رکھتے۔
کیا آنے والے دنوں میں ن لیگ کو کوئی ریلیف ملے گا؟ اس سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کیخلاف تاحال کوئی ثبوت نہیں ملے جن کی بنیاد پر سزا دی جا سکے۔