شیری مان نے اپنی اہلیہ سے شادی کی فوٹوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پری زاد میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں، تمہاری آنکھیں میری شراب نوشی چھوڑنے کی وجہ ہیں۔ میں ہمیشہ کے لیے تمہارا مان ہوں۔
پنجابی گلوکار نے مزید لکھا کہ میری اہلیہ پری زاد شراب نوشی سے سخت نفرت کرتی ہیں۔ تو اب انھیں اس سے معاف رکھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سنو دوستوں آپ کی بھابھی شراب سے سخت نفرت کرتی ہیں تو اب مجھے معاف کردیں، اگر وہ مجھے پینے سے روکے تو برائے مہربانی میرے ساتھ انصاف کرنا۔
انڈین گلوکار کا کہنا تھا کہ میں نے اب جو میری بیگم کہے گی، میں ویسے ہی کروں گا، نہیں تو میرے لئے مشکل کھڑی ہو جائے گی۔
انہوں نے اپنی اہلیہ کی فوٹو شیئر کی اور پوسٹ میں لکھا کہ اگر اس وقت کسی ملک نے کسی دوسرے پر حملہ کرنا ہے تو مجھے بلا لے کیونکہ جٹ کو جو ملنا تھا وہ مل گیا۔ اس کیساتھ ساتھ انہوں نے اپنے مداحوں کیلئے لکھا کہ رب کرے سب کو ایسی ہی گھر والی ملے، آپ کیلئے بھابھی پاکستان زندہ باد۔
ایک اور پوسٹ میں گلوکار شیری مان نے اپنی دلہن کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ فیس بک پر ملنے والی آج ٹورانٹو میں مل گئی ہے۔ آپ کی بھابھی کا کہنا ہے کہ آج میری اکیلی تصویر لگاؤ، ان آنکھوں نے شراب کا نشہ چڑھا دیا ہے جٹو، اب کوئی مجھے پینے کا نہ کہے۔