پاکستان ٹیسٹ سکواڈ  کل آسٹریلیا پہنچے گا

5 دسمبر کو دونوں ٹیموں کے کپتان، نیتھن میک سوینی اور شان مسعود کینبرا کے مانوکا اوول میں ٹرافی فوٹو شوٹ اور پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

11:36 AM, 30 Nov, 2023

ذیشان نواز

پاکستان کا ٹیسٹ سکواڈ  کل (یکم دسمبر) صبح سڈنی پہنچے گا۔ جہاں سے وہ دوپہر کو کینبرا پہنچے گا۔

پاکستان سکواڈ  اپنے تربیتی سیشن کا آغاز 3 دسمبر بروز اتوار سے کرے گا۔ جو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ پریکٹس سیشن کے بعد فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی 12 بجکر 45 منٹ پر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

سکواڈ  پیر، 4 دسمبر کو صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک ایک اور تربیتی سیشن میں شرکت کریں گے۔ جہاں وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد 12 بجکر 45 منٹ پر میڈیا سے بات چیت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

5 دسمبر کو دونوں ٹیموں کے کپتان، نیتھن میک سوینی اور شان مسعود کینبرا کے مانوکا اوول میں ٹرافی فوٹو شوٹ اور پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس روز پی ایم الیون کا سکواڈ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جبکہ پاکستان دوپہر 1:30 سے ​​4:30 بجے تک تربیتی سیشن میں شرکت کرے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار روزہ میچ 6 دسمبر کو مانوکا اوول، کینبرا میں شروع ہوگا۔ میچ میں پہلی گیند صبح 10:30 بجے پھینکی جائے گی۔

مزیدخبریں