'مخلص ہونے کا تاثر دینے کے لیے بشریٰ بی بی نے خود کال لیک کی'

عمران خان کے جیل جانے کے بعد پارٹی کی قیادت پر اختلافات پیدا ہو رہے ہیں اور اس آڈیو لیک کا بھی انہی اختلافات سے تعلق ہے۔ پی ٹی آئی کے اندر کے اختلافات اور تضادات اس آڈیو لیک سے کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

10:02 PM, 30 Nov, 2023

نیا دور
Read more!

آج لیک ہونے والی فون کال وٹس ایپ کال لگ رہی ہے اور وٹس ایپ کال دونوں میں سے کسی ایک فریق نے لیک کی ہے۔ لطیف کھوسہ نے تو اس پر اپنا ردعمل دے دیا ہے جبکہ دوسرا فریق بشریٰ بی بی ہیں۔ میری نظر میں اسے بشریٰ بی بی نے لیک کیا ہے۔ عمران خان کے جیل جانے کے بعد پارٹی کی قیادت پر اختلافات پیدا ہو رہے ہیں اور اس آڈیو لیک کا بھی انہی اختلافات سے تعلق ہے۔ پی ٹی آئی کے اندر کے اختلافات اور تضادات اس آڈیو لیک سے کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے عام ووٹر کو یہ پیغام دیا ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ مخلص ہوں جبکہ بہنیں پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں۔ یہ کہنا ہے اعجاز احمد کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی حسن خان نے کہا خیبر پختونخوا کے جن علاقوں میں پیپلز پارٹی نے کنونشن کیے وہ ایک دور میں پیپلز پارٹی کے مضبوط مراکز سمجھے جاتے تھے۔ اسی لیے آصف زرداری نے بلاول کو سندھ کے باہر ان علاقوں سے لانچ کرنے کا پروگرام بنایا مگر ان جلسوں میں پیپلز پارٹی کو زیادہ حمایت نہیں ملی۔ آصف زرداری کے بیان کا مقصد پیپلز پارٹی کو مین سٹریم میڈیا میں بحث کا موضوع بنانا تھا جو انہوں نے حاصل کر لیا۔ جسٹس مظاہر نقوی محض ٹائم لے کر ہمدردیاں حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔ لگ رہا ہے کہ جسٹس نقوی کو مثال بنایا جائے گا۔

میزبان مبشر بخاری تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بجکر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں