اسلام آباد کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے

12:04 PM, 30 Oct, 2019

نیا دور
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد  حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری سکولز کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور تمام بچے معمول کے مطابق سکول جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے اسلام آباد کے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے شہر کے تمام پرائیوٹ سکولز کو حالات کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات  کا کہنا تھا کہ وفاقی دارلحکومت کی تمام یونیورسٹیاں کل معمول کے مطابق کھلی رہیں گی،  مارچ ہو یا احتجاج ضلعی انتظامیہ نے واضح کر دیا کہ کسی کو بچوں کے مستقبل سے کھلنے نہیں دیں گے، انکا کہنا تھا کہ سیاسی احتجاج اور دھرنوں کے باعث بچوں کے مستقبل داو پر نہیں لگا سکتے، احتجاج اور دھرنوں کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کرنا غلط روایت ہے جس کو ختم کرنا ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد  نےکہا کہ میٹرو بس سروس کل معمول کے مطابق چلے گی، کل میٹرو بند نہیں ہو گی تاہم  حساس علاقوں میں میٹرو کے اطراف سکیورٹی کے اہلکار ڈیوٹی دیں گے، موجودہ حالات کے پیش نظر کسی کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، اسلام آباد کے شہری کل میٹرو بس سروس استعمال کر سکتے ہیں۔
مزیدخبریں