لورالائی کشمنر آفس کے قریب دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید

12:55 PM, 30 Sep, 2019

نیا دور
بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئٹہ روڈ پر زراعت آفس روڈ پر دھماکا ہوا، دھماکے میں پولیس ایگل سکواڈ کا اہلکار شہید ہوا۔ دھماکے میں تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ دھماکا خود کش تھا جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے دوسرے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے والے دن بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے چمن میں دھماکا ہوا تھا، دھماکے میں 3 افراد شہید ہو گئے تھے، شہید ہونیوالوں میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف بھی شامل تھے جبکہ دھماکے میں 20 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ دھماکے کی وجہ سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کا نشانہ جے یو آئی (ف) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہنما مولانا محمد حنیف تھے جو زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
مزیدخبریں