عمران خان حکومت نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا، پیٹرول پھر مہنگا

06:25 PM, 30 Sep, 2021

نیا دور
 

اقتدار میں آکر عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے دعوے کرنے والی عمران خان حکومت نے ایک بار پھر مایوس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 15 ستمبر کو وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری کو رد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی تھیں۔ اس وقت پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لٹر اضافہ کرتے ہوئے اس کی قیمت 123 روپے 30 پیسے کر دی تھی۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے بیاسی پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں سات روپے پانچ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
مزیدخبریں