آر ٹی ایس بند کرنے پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، نواز شریف، امریکہ میں پاکستان پر پابندیوں کا بل، کون بچائے گا؟ ڈالر کی اونچی اڑان

06:50 PM, 30 Sep, 2021

نیا دور

عمران خان صاحب کو معلوم ہے کہ الیکشن کے قریب آکر ایم این ایز انکا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں ان کی سپورٹ میں فرق آسکتا ہے اس لیئے وہ سینیٹ الیکشن اور دیگر اس طرح کے کام جلد از جلد کرنا چاہتے ہیں عامر وسیم خبر سے آگے میں



 



مجھے نہیں سمجھ آرہی کہ پی ٹی آئی کس طرح سے یہ سمجھے بیٹھی ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کا ہر ووٹ انکو پڑے گا۔ وہ تو حلقہ وار ووٹ ہوگا۔ پنجاب میں جو ن لیگ کی مقبولیت ہے ان حلقوں کے ووٹ کہاں جائیں گے؟ سینیئر صحافی ضیا الدین خبر سے آگے میں



 



اسٹیبلشمنٹ اور حکومت ویڈیوز نکالنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نواز شریف انہیں آئینہ دکھا رہے ہیں کہ دیکھو بھئی یہ آئین ہمیں یہ سب قوت اور اختیار دیتا ہے اور اگر آپ اس سے کھلواڑ کریں گے تو اسکا احتساب ہونا چاہیئے، ڈاکٹر عائشہ صدیقہ خبر سے آگے میں



 



کانگریس میں تو بل پیش ہوا ہے۔ تاہم امریکا میں پاکستان کا جو روایتی حامی تھا وہ پینٹاگون تھا۔ اب وہ بھی پاکستان کے حمایت میں نہیں ہے۔ اور یہ ایک بڑی اور شدید تبدیلی ہے۔ ہمارے ذمہ داران مملکت کو اس دنیا کے کچھ حقائق ہیں انہیں بھی مد نظر رکھنا چاہئے۔ مرتضی' سولنگی خبر سے آگے میں

مزیدخبریں