Type to search

خبریں سیاست

پاکستان کی تاریخ میں شاید ہی کبھی اتنی بدترین انتقامی کاروائی کی گئی ہو جیسے میرے خلاف کی جارہی ہے، اسحاق ڈار

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں شاید ہی کوئی اس طرح کی بدترین انتقامی کاروائیاں کی گئی ہوں جو ہمارے خلاف کی جارہی ہیں.پنجاب حکومت کو استعمال کرکے جو ریاستی دہشتگردی کی جارہی ہے یہ قابل مذمت ہے.

ان کا کہنا تھا کہ جب یہ میری رہائشگاہ کی نیلامی میں ناکام ہوئے تو عمران نیازی اور پنجاب حکومت کے گٹھ جوڑ نے میری رہائشگاہ کو بے گھر لوگوں کے لیے پناہ گاہ بنادیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد انکا یہ اقدام توہین عدالت ہے.

 سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پنجاب حکومت کی جانب سے اپنی رہائشگاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں 1988 سے واقع میری رہائشگاہ کو بے گھر لوگوں کے لیے وقف کرنا توہین عدالت ہے کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 27 جنوری کو اس کیس میں حکم امتناع جاری کیا تھا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ میرے خلاف سارا کیس ہی فراڈ اور بدنیتی پر مبنی ہے، جے آئی ٹی  کی رپورٹ ایک بہت بڑے جھوٹ پر مبنی ہے کہ میں نے 20 سال تک پاکستان میں ٹیکس ریٹرن نہیں دی حالانکہ گزشتہ 36 سال سے میری ایک ایک ٹیکس ریٹرن کی رسیدیں دستیاب ہیں اور ہر چیز ڈاکومینڈٹ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے لاہور کے پوش علاقے گلبرگ میں واقع اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کر کے 12 کمروں میں بستر بھی لگا دیئے تھے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *