Type to search

خبریں سیاست قومی

مارچ میں کوئی سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

  • 173
    Shares

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ میں کوئی سیاسی حادثہ ہو سکتا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اس مرتبہ دھرنا دینے آ ئے تو دھر لیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ’پاکستان ٹونائٹ‘ کے میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں کوئی سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے۔ خطرہ صرف مولانا فضل الرحمان سے ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو فری ہینڈ نہیں ملے گا انہیں دھر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جتنی مرضی لندن پلان بنا لیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سڑکوں پر نہیں آ ئیں گے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی صرف میڈیا میڈیا کھیلے گی۔ شہباز شریف کو اسلامی دوستوں کے ذریعے قابو کریں گے۔

مہنگائی پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس مافیا نے مہنگائی کی، اس کا منہ کالا کر کے عوام کو دکھایا جائے، چینی کا مزید بحران آئے گا۔ حکومت کو چینی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دینی چاہیے۔

وزیر ریلوے نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وزارت اطلاعات کیلئے فردوس عاشق اعوان اور سابق ترجمان حکومت پنجاب شہباز گل میں لڑائی جاری ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ کی ممکنہ تبدیلی پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جتنا مرضی دباؤ ہو عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ جب تک وہ ہیں بزدار ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *