Type to search

خبریں سیاست قومی

مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ، شیخ رشید نے عمران خان کی مخالفت کر دی

وزیر ریلوے شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگانے کا حامی نہیں لیکن اب وہ دھرنے کیلئے آئے تو دھر لیے جائیں گے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان اپنے 5 سال مکمل کریں گے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ جیب میں ہیں، دونوں میں کوئی بھی حکومت کے خلاف تحریک نہیں چلائے گا۔ مارچ میں کچھ لوگ اسلام آباد آنا چاہتے ہیں لیکن انہیں وہ سہولت نہیں ملے گی جو پہلے ملتی رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد آئے تو دھر لئے جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگانے کا حامی نہیں، ان کی اب وہ عمر نہیں کہ ان پر آرٹیکل 6 لگے۔

وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام چینی آٹے بحران میں نہیں ہے اور عمران خان کی حکومت میں کوئی فارغ نہیں ہو رہا۔

شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار کی لندن میں نواز شریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، نواز شریف آ نہیں رہے اور مریم نواز کہیں نہیں جا رہیں، شہباز شریف مارچ کے آخری ہفتے میں واپس آئیں گے، وہ میری پارٹی کے ہیں، وہ آئیں گے تو گڈی گڈی کھیلیں گے۔

کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ کے سی آر کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے، کراچی میں تجاوزات کا خاتمہ سب کا کام ہے۔ ریلوے کی زمینوں سے قبضہ ختم کرانے کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *