Type to search

خبریں دہشت گردی قومی

کوئٹہ: مذہبی جماعت کی ریلی میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

کوئٹہ کے علاقے شارع اقبال پر دھماکا، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کی شارع اقبال پر ضلعی کچہری کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کی زد میں متعدد گاڑیاں اور راہگیر آئے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جب کے متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں ایک مذہبی جماعت کی سیاسی ریلی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 10 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید اور 19زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 7 جنوری کو بھی کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *