Type to search

خبریں صحت

اداکار عمر شریف کی بیٹی حرا شریف کی موت کیسے ہوئی؟ اہم انکشاف

  • 115
    Shares

معروف اداکار عمر شریف کی بیٹی حرا شریف مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت کے بھینٹ چڑھ کر جان کی بازی ہار گئیں۔ عمر شریف کے بیٹے اور حرا شریف کے بھائی جواد عمر نے اس سلسلے میں قانونی کارروائی کے لیے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (پی ہوٹا) سے رابطہ بھی کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حرا عمر کے اہلخانہ نے گردے کی پیوندکاری کے لیے ڈاکٹروں کو 34 لاکھ روپے دیے۔ گردے کی پیوندکاری کے سلسلے میں 34 سالہ حرا 3 ہفتے تک آزاد کشمیر کے ایک نجی کلینک میں زیر علاج رہیں مگر ان کی طبیعت نہ سنبھلی اور آخرکار 5 روز قبل انہیں لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حرا کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیوندکاری کرانے کے بعد حرا کی طبیعت سنبھلنے کی بجائے مزید بگڑ گئی لہٰذا اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔

اداکار عمر شریف کی بیٹی حرا کے آپریشن کے معاملے پر چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی عدنان احمد کی سربراہی میں کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *