ایکسپریس نیوز نے محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر شائع کی ہے کہ گلبرگ میں واقع اربوں روپے مالیت کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، فاطمہ جناح اور نواب لیاقت علی خان کے نام سے وقف جائیداد پر قبضے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی باقاعدہ نشاندہی کروائی گئی اور پھر ایک مکمل سورس رپورٹ کی بنیاد پر محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے پٹوار سرکل اچھرہ میں واقع ریونیو اسٹاف سے ریکارڈ اور موقع کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
لاہور ڈوپلمنٹ اتھارٹی ایل ڈی اے کے افسران کو نوٹسز جاری کر دیے گے ہیں اور ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران کو بھی ریکارڈ سمیت آئندہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، ریکارڈ ملنے کے بعد اربوں روپے مالیت کی یہ قیمتی اراضی قبضہ مافیا سے جلد خالی کرا لی جائے گی۔