وکلا، صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی احمد نورانی کو ریاست مخالف اور دشمن کا ایجنٹ قرار دینے کی مذمت

04:37 PM, 31 Aug, 2020

نیا دور
پاکستان بار کونسل، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ایک مشترکہ بیان میں صحافی احمد نورانی کو جان سے مارنے کی دھمکیوں اور انہیں ریاست مخالف اور دشمن کا ایجنٹ قرار دینے کی مہم کی مذمت کی ہے۔

پاکستان بار کونسل، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے میڈیا کو جاری مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت احمد نورانی کو تحفظ فراہم کرے، صحافی کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد نورانی پر چند سال پہلے بھی جان لیوا حملہ ہوا تھا جس کے مجرم آج تک نہیں پکڑے جاسکے۔

مشترکہ بیان میں پاکستان بار کونسل، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے کہا ہے کہ اگر کسی کو صحافی کی خبر کے خلاف کوئی شکایت ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرے۔

پاکستان بار کونسل، ایچ آر سی پی اور پی ایف یو جے نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اظہار رائے اور تقاریر کی آزادی پر پابندی کی ہر کوشش کی مزاحمت کریں گے۔
مزیدخبریں