چاند کی رویت میں سائنس اور ٹیکنالوجی سے مدد لیں گے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تنازعہ نہیں ہوگا، نئے چئیرمین رویت ہلال کمیٹی

12:39 PM, 31 Dec, 2020

نیا دور
بادشاہی مسجد کے خطیب اور رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین  مولانا سید عبدالخبیر آزاد جنہیں گزشتہ روز رویت ہلال کمیٹی کا چئیرمین مقرر کیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے لیے سائنس اور تحقیق کی مدد لی جائے گی جبکہ انکا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے کوئی تصادم نہیں ہوگا۔

مولانا سید عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ وہ شہادتیں جمع کرنے کے لیے شرعی اصولوں اور اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھیں گے اور پوری کوشش کریں گے کہ عیدین اور رمضان کے چاند پر قومی اتفاق رائے ہو۔ تاہم اس میں انہیں ماہر فلکیات اور محکمہ موسمیات کے تکنیکی ماہرین کا بھی ساتھ ہوگا۔


چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ وہ پشاور کے مولانا پوپلزئی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔
مزیدخبریں