مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا

03:37 PM, 31 Dec, 2020

نیا دور
 

مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور 31 جنوری کے بعد اس معاملے کو زیر غور لائے گی۔


یاد رہے کہ ا س سے قبل پیپلزپارٹی نے  ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا جسے حکومتی ترجمانوں نے پی ڈی ایم کی موت سے تشبیہہ دی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ  مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان سے ضمنی الیکشن پر بات کی تھی۔ اس حوالے سے   مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو 31 جنوری تک ڈیڈ لائن دی ہے تو الیکشن میں حصہ لینا چاہیے جس پرمولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہرپارٹی ضمنی الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا خود فیصلہ کرے۔


ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں بلاول بھٹو کو قائل کیا جائے گا کہ ابھی سینیٹ الیکشن میں نہ جائیں

مزیدخبریں