جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو آگاہ کیا تھا کہ پنجاب میں پیسے (رشوت) چل رہے ہیں، یہ آپ کے لئے اور پارٹی کے لئے اچھا نہیں ہو گا۔ عمران خان کا بھی کہنا تھا کہ مجھے بھی ایسی کچھ خبریں ملی ہیں، مگر اس کے بعد مجھے پارٹی سے اور عمران خان کے گھر سے نکال دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار ہونے کی سزا ملی ہے۔
یاد رہے کہ عون چودھری عمران خان کے بہت قریب سمجھے جاتے تھے، مگر بعض اختلافات کی وجہ سے ان کو پارٹی اور عمران خان کے معاملات سے الگ کر دیا گیا تھا۔ اب اس علیحدگی کی وجوہات سامنے آ رہی ہیں۔ خیال رہے کہ عون چودھری جہانگیر ترین کے بھی انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں۔