صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا ایک ہفتے میں مسئلے کا حل نکالنے کا حکم

11:16 AM, 31 Jan, 2020

نیا دور
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رولنگ دیتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتے میں مسئلے کا حل نکال کر ایوان کو آگاہ کرے۔

میڈیا مالکان کی جانب سے صحافیوں کو تنخواہیں نہ دینے اور تنخواہ نہ ملنے پر کیپٹل ٹی وی کے کیمرہ مین فیاض علی کی موت کے بعد پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی نے سینیٹ کی پریس گیلری سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔

پریس گیلری سے رپورٹرز کے واک آوٹ کے نتیجے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رولنگ دیتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتے میں مسئلے کا حل نکال کر ایوان کو آگاہ کرے۔

پی آر سے کی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے بدھ کو کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، جس میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی کو بلایا ہے اور ساتھ ہی کس ادارے میں کتنے ماہ کی تنخواہ باقی ہے؟ کس ادارے سے کتنے کارکن صحافی نکالے گئے؟ ان کے بقایا جات کتنے ہیں؟ اس سب کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی نے تمام صحافی دوستوں سے اپیل کی ہے کہ کل تک یہ تفصیلات واٹس گروپ پی آر اے آفیشل میں ڈال دیں۔ جو دوست پی آر اے آفیشل گروپ میں شامل نہیں ہیں وہ صدر پی آر اے بہزاد سلیمی، جنرل سیکرٹری ایم بی سومرو یا سیکرٹری اطلاعات علی شیر کے فون نمبرز پر تفصیلات واٹس ایپ پر بھیج سکتے ہیں۔ عہدیدران کے نمبر بالترتیب مندرجہ ذیل ہیں:

03009559949

03335383340

03005100364

پی آر اے کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ان تمام نمبروں پر بھیجی گئی تفصیلات کو قائمہ کمیٹی کے سامنے ایک مکمل پیپر کی شکل میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک فہرست بھی سامنے آئی تھی جس میں ان تمام میڈیا چینلز کے نام درج تھے جہاں صحافیوں اور ملازمین کو تنخواہ نہیں دی جاتی۔

مزیدخبریں