راوی ریور پراجیکٹ سالہا سال سے پراپرٹی ڈویلپرز کی خواہش ہے کہ دریائے کنارے جو لوگ آباد ہیں انھیں کسی نہ کسی طرح یہاں سے ہٹا کر زرعی زمینوں کو رہائشی علاقوں میں بدل دیں اور اپنا منافع کمائیں، احمد رافع عالم
کسی بھی پراجیکٹ میں ماسٹر پلان کے تحت سیوریج کا نظام، میونسپلیٹی، فارسٹ اور دیگر اہم چیزوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے لیکن عدالت میں جو رپورٹ پیش کی گئی اسے صرف لینڈ کو استعمال کرنے کے بارے میں تفصیلات درج تھیں، آمنہ قادر
اب ہمارے پاس لاہور میں آج تک کوئی ایسی سکیم نہیں بنی جس کا رقبہ 75 ہزار ایکڑ ہو۔ لاہور میں سب سے بڑی سکیم جوہر ٹائون ہے جو 3200 ایکٹر پر قائم ہے جو 1993ء میں بنائی گئی تھی۔ جب بھی کوئی ماسٹر پلان بنتا ہے تو اس میں لازمی طور پر گرین ایریا کو رکھا جاتا ہے،وقار اے شیخ