آئی فون صارفین کیلئے اچھی خبر

وہ صارفین جو آئی فون استعمال کرتے ہیں اب دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگانے کیلئے نئی ایموجیز کے استعمال سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

10:48 AM, 31 Jan, 2024

نیا دور

آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ایک اچھی خبر سامنے آگئی۔وہ صارفین جو آئی فون استعمال کرتے ہیں اب دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگانے کیلئے نئی ایموجیز کے استعمال سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل اپنے آئی فون صارفین کے لیے جلد ہی نئے ایموجیز متعارف کرنے جارہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے آئی او ایس 17.4 بِیٹا میں 118 نئی ایموجیز متعارف کرائی گئی ہیں جن میں لیموں، فینکس، کتھئی مشروم، ٹوٹی ہوئی داھاتی کڑی، سر ہلاتے دو سر اور چار جینڈر نیوٹرل فیملیز کی ایموجیز شامل ہیں جبکہ دیگر ایموجیز پہلے سے موجود ایموجیز کی بدلی ہوئی شکلوں پر مشتمل ہیں جن میں مختلف رنگ یا کسی ایموجی کی سمت کا مختلف ہونا شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

واضح رہے ایموجیز کی اس فہرست میں جھنڈے والا کوئی ایموجی شامل نہیں ہے اور ان ایموجیز میں صرف جغرافیائی جھنڈے نہیں بلکہ اشاروں کے جھنڈے اور رنگوں پر مشتمل جھنڈے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

یہ ایموجیز فی الحال آئی فون ڈیویلپرز کو دستیاب ہیں جبکہ صارفین کے لیے ان ایموجیز کا مارچ کے مہینے میں آئی او ایس 17.4 اپ ڈیٹ کے ساتھ متعارف کرایا جانا متوقع ہے۔

مزیدخبریں