غریب عوام کے لیے بڑی خوشخبری، روٹی کی پرانی قیمتیں بحال

12:33 PM, 31 Jul, 2019

نیا دور
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نان اور روٹی کی 30 جون والی قیمت بحال کرنے کے اقدامات کی منظوری دیدی ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومتوں کو نان اور روٹی کی قیمت 30 جون کی سطح پر بحال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے، نان کمرشل تنور کے لیے گیس ٹیرف بھی 30 جون کی سطح پر بحال کیا گیا ہے جب کہ حکومت تنور کے گیس کنکشن کے لیے ایک ارب 51 کروڑ روپے کی سبسڈی دے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ای سی سی کو نان اور روٹی کی قیمتوں کو پرانی سطح پر لانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔
مزیدخبریں