میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے وقت وزیر داخلہ لال حویلی میں موجود نہیں تھے۔ نامعلوم شرپسندوں کی اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے ایک 8 سالہ معصوم بچہ زخمی ہو گیا جسے ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ علاقے میں پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔
https://twitter.com/RwpPolice/status/1421140087132327943
واقعے کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وارث خان کےعلاقہ میں لال حویلی کےباہر گولی لگنےسے 08 سالہ بچہ زخمی ہوا، بچہ انس اپنے والد کے چنے کی ریڑھی پر بیٹھا تھا، بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سےباہربتائی جاتی ہے، پولیس افسران موقعہ پر موجود ہیں، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب یہ انکشاف ہوا ہے کہ کچھ روز قبل بھی لال حویلی پر اسی طرز کا حملہ کیا گیا تھا۔23 جولائی کو وزیر داخلہ کی رہائش گاہ لال حویلی پر چند نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے، حملہ آور تاحال گرفتار نہ کیے جا سکے۔