پی سی بی کا کشمیر پریمیئر لیگ میں مداخلت کرنے پر بی سی سی آئی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پی سی بی کا کشمیر پریمیئر لیگ میں مداخلت کرنے پر بی سی سی آئی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ان رپورٹس پر برہمی کا اظہار کیا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کے متعدد ممبروں کو بلا کر انہیں کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سے اپنے ریٹائرڈ کرکٹرز کو واپس بلانے پر مجبور کیا ہے۔

اپنے بیان میں پی سی بی نے کہا کہ  بی سی سی آئی نے ایک بار پھر آئی سی سی ممبران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے بین الاقوامی اصولوں اور جینٹل مین گیم کے کھیل کے جذبے کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ پی سی بی نے کے پی ایل کی منظوری دے دی ہے۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی سی بی سمجھتا ہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی ممبران کو کرکٹ سے متعلقہ کام کے لیے بھارت میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی دھمکی دے کر وارننگ جاری کرتے ہوئے اپنے ریٹائرڈ کرکٹرز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک کر کھیل کو بدنام کیا ہے ۔

بی سی سی آئی کی جانب سے اس طرح کا سلوک سپرٹ آف کرکٹ کی پیشکش کے خلاف مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور ایک خطرناک رحجان رکھتا ہے جسے نہ تو برداشت کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو آئی سی سی کے مناسب فورم پر اٹھائے گا اور آئی سی سی چارٹر میں اپنے لیے دستیاب مزید کوئی بھی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے