باجوڑ واقعے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔ تحریک طالبان پاکستان نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس جماعت کے علماء ہمارے پیش رو ہیں ہم ان پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ باجوڑ میں داعش پہلے بھی کچھ حملوں میں ملوث رہی ہے اور ہو سکتا ہے یہ خودکش دھماکہ بھی داعش نے کیا ہو۔ ہماری مذہبی سیاسی جماعتیں ان حملوں سے متعلق کنفیوژ ہیں کہ ان کی مذمت کریں یا ان پر چپ رہیں۔ یہ کہنا ہے رفعت اللہ اورکزئی کا۔
نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں حسن ایوب نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کا ٹرائل عمران خان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے اور وہ چاہتے ہیں کسی طریقے سے یہ ٹرائل رک جائے۔ سپریم کورٹ اس پہ سٹے آرڈر بھی جاری کر دے تب بھی کبھی نہ کبھی اس کیس کا فیصلہ سامنے آ کے رہنا ہے۔ عمران خان کل توشہ خانہ کیس کے تحت ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے۔
اسد اعجاز بٹ کا کہنا تھا سی پیک کے تحت حکومت پاکستان نے کچھ منصوبے ڈیزائن کیے ہیں جن میں سعودی عرب، یو اے ای اور بحرین سمیت بعض خلیجی ملکوں نے سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ شرح سود کو 22 فیصد سے نہ بڑھا کر حکومت نے آئی ایم ایف شرائط کی خلاف ورزی کی ہے اور یہ فیصلہ یکطرفہ طور پر لیا ہے۔
پروگرام کے میزبان رضا رومی اور مرتضیٰ سولنگی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔
'پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعتیں دہشت گرد حملوں سے متعلق کنفیوژ ہیں'
توشہ خانہ کیس کا ٹرائل عمران خان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے اور وہ چاہتے ہیں کسی طریقے سے یہ ٹرائل رک جائے۔ سپریم کورٹ اس پہ سٹے آرڈر بھی جاری کر دے تب بھی کبھی نہ کبھی اس کیس کا فیصلہ سامنے آ کے رہنا ہے۔ عمران خان کل توشہ خانہ کیس کے تحت ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے۔
05:12 PM, 31 Jul, 2023
Read more!