اب خبر آئی ہے کہ انکو ان کے ڈاکٹروں نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے نواز شریف کی موجودہ صحت کی صورتحال کے تناظر میں برطانیہ میں شدت اختیار کرچکنے والی کرونا کی وبا پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سختی سے آئسولیشن کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب نواز شریف ایک کمرے میں محدود ہوں گے۔
میڈیکل رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ذیابیطس اور گردوں سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی صحت تاحال خراب ہے، ان کے دل کو خون پہنچانے والی شریانیں مکمل فعال نہیں اس لئے وہ بہتر علاج کے لیے وہ برطانیہ میں ہی رہیں۔ ڈاکٹروں نے نواز شریف کے آئسولیشن اس لئے ضروری قرار دی ہے کیوں کہ مختلف بیماریوں کی وجہ سے ان پر کرونا وائرس زیادہ جلدی اثرانداز ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ شہباز شریف کی لندن واپسی کے موقع پر انکو الوداع کہتے ہوئے نواز شریف کی تصاویر منطر عام پر آئی تھیں جس سے واضح تھا کہ وہ بیمار ہیں۔