قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک ملتوی، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ آج بھی نہ ہوئی

12:43 PM, 31 Mar, 2022

نیا دور
قومی اسمبلی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بغیر ووٹنگ کے مورخہ 3 اپریل بروز اتوار تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی کا آج اہم اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے زیر صدرات شروع ہوا تاہم وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج بھی نہیں ہوسکی۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1509510458499342346?s=20&t=ySGzoyIjTckp0ZZt5kM5vQ

ڈپٹی سپیکر نے اجلاس اتوار کو صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔ قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث بھی شامل تھی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بحث کا آغاز کرنا تھا۔

وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں، عمران خان اب وزارتِ عظمی کے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتے۔
مزیدخبریں