تحریک انصاف کے سترہ منحرف ارکان کو واٹس اپ گروپ سے نکالا گیا ہے۔ ان میں ڈاکٹر عامر لیاقت، جویرہ ظفر، فرخ الطاف، سمیع گیلانی، سید مبین عالم، عاصم نذیر، احمد حسن دیہڑ، عبدالغفار وٹو، ریاض مزاری، امجد فاروق کھوسہ، عامر گوپانگ، نواب شیر وسیر، افضل ڈھانڈلہ، نزہت پٹھان، وجہیہ اکرام، رمیش کمار، باسط بخاری، راجہ ریاض اور رانا قاسم نون شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی دوبارہ سندھ ہاؤس منتقل ہو گئے ہیں۔ منحرف ارکان اسمبلی نے متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کی۔ پی ٹی آئی رمیش کمار بھی اپوزیشن اجلاس میں شریک تھے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے منحرف ارکان کے اعزاز میں سندھ ہاﺅس میں عصرانہ دیا گیا۔ عصرانہ میں متحدہ اپوزیشن کے قائدین اور ممبران شریک تھے۔
حکومتی ممبر ڈاکٹر عامر لیاقت بھی اپوزیشن کے عصرانے میں شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ ایم کیو ایم، باپ پارٹی، جے ڈبلیو پی اور دو آزاد ارکان بھی عصرانہ میں شریک تھے۔ اپوزیشن نے منحرف ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔